• news

اوگرا اور وزارت توانائی کا آئل انڈسٹری کیساتھ اجلاس، چیلنجز پر غور

اسلام آباد (نامہ نگار) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)اور وزارت توانائی(پیٹرولیم ڈویژن)نے مشترکہ طور پر آئل انڈسٹری کے ساتھ اجلاس کی میزبانی کی جس میں صنعت کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ تیل کی صنعت کے نمائندوں نے شعبہ کے خدشات پیش کیے اور ملک میں چیلنجنگ کاروباری ماحول سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ تیل کی صنعت کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ معاملہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے مقامی حکومتوں کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن