• news

اسرائیل کو اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں: طاہر اشرفی

اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و نشرق وسطی امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے  9 مئی کو سرکاری اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے مبینہ طور پر ذمہ دار افراد سے ہمدردی ظاہر کرنے پر اسرائیلی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ وہ مداخلت سے باز رہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یہ معاملہ صرف اور صرف پاکستان سے متعلق ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار بدنام زمانہ مجرم قرار دیا۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادریاں محفوظ ہیں۔ اپنے مکمل حقوق کے تحفظ کے ساتھ پرامن زندگی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ علمائے کرام اور مشائخ آئندہ جمعہ کو اسرائیل کی بلا امتیاز مذمت کریں گے جس سے ان کی آواز پوری قوم میں سنی جائے گی۔ اس اجتماعی مذمت کا مقصد پاکستانی معاشرے کے اس مخصوص طبقے پر روشنی ڈالنا تھا جس کی اسرائیل نے عالمی پلیٹ فارم پر وکالت کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن