• news

نرسنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ جعلی سرٹیفیکیشن : وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے: قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (خبر نگار) سینٹ کی ذیلی کمیٹی برائے قومی صحت نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) ہسپتالوں کے ساتھ جعلی وابستگیوں اور پاکستان نرسنگ کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کی جانب سے نرسوں کو جاری کردہ جعلی سرٹیفکیشن کے معاملے کا جائزہ لے۔ کمیٹی نے پاکستانی عوام کی زندگیوں سے جڑے اس اہم معاملے پر مسلسل لاپرواہی اور عدم تیاری پر وزارت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔ یہ بھی سفارش کی گئی کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے بھی اٹھایا جائے۔ کمیٹی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے نرسنگ کونسل کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ کنوینئر کمیٹی نے پاکستان نرسنگ کونسل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس فعل کو مجرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دیں گے۔ کنوینئر سینیٹر روبینہ خالد نے پاکستان نرسنگ کونسل کی کاکردگی پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس مافیا کو روکنا ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن