• news

2025ء تک دوا سازی کی برآمدات کوایک بلین تک بڑھانا ہے: نوید قمر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مقصد 2025ء تک دوا سازی کی برآمدات کو 1بلین ڈالر، 2030 تک 30بلین تک بڑھانا ہے۔ 6ویں پاکستان فارما سمٹ اور فارما ایکسپورٹ سمٹ اینڈ ایوارڈز (PESA) 2023ء کی افتتاحی تقریب میں ایک کلیدی خطاب میں وفاقی وزیر تجارت، سید نوید قمر نے پاکستان کی دواسازی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرنے کے حکومتی منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔ وزیر قمر نے پی پی ایم اے کے چیئرمین سید فاروق بخاری اور ڈاکٹر شیخ محمد کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی  وزیر سید  نوید  قمر  نے پاکستان کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس وقت پاکستان میں 650 فارما کمپنیاں کام کر رہی اور ادویات کی قیمتیں دنیا  میں انتہائی کم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن