ہزاروں سرکاری ملازمین کا مطالبات کے حق میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری
لاہور (لیڈی رپورٹر) سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کے زیر اہتمام ہزاروں سرکاری ملازمین کا دھرنا شدید گرمی وحبس میں تیسرے روز بھی جاری رہا۔ قائدین چوہدری سرفراز، رانا لیاقت علی، چوہدری صفدر، رانا احمد حسین، شفقت رسول ودیگر نے کہا کہ ملازمین پر عزم اور پر امن ہیں ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں ہم وفاق کے برابر تنخواہوں و پنشن میں اضافہ اور پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ لیو انکیشمنٹ کا غاصبانہ نوٹیفکیشن کی منسوخی چاہتے ہیں۔ دھرنے پر بیٹھے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پروفیسر حافظ طلحہٰ سعید تشریف لائے اور انہوں نے حکومتی ملازمین کش پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملازمین کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ قائدین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کا دھرنا تا تسلیم مطالبات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔