• news

وزیر آباد فائرنگ کیس‘ جے آئی ٹی ریکارڈ پراسیکیوشن کی تحویل میں رکھنے کی ہدایت

لاہور (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے وزیر آباد فائرنگ کیس کے شریک ملزم طیب جہانگیر بٹ کی درخواست ضمانت پر جے آئی ٹی ریکارڈ محکمہ پراسیکیوشن کی تحویل میں دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں آج ہی ریکارڈ ملا ہے۔ درخواست ضمانت پر بحث کیلئے مہلت دی جائے، جے آئی ٹی کنوینر انور شاہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ٹرائل کورٹ کے حکم کے تحت مقدمے کا ریکارڈ میری تحویل میں تھا، میں اس ریکارڈ کی مزید تحویل کی ذمہ داری نہیں لے سکتا، عدالت یہ ریکارڈ کسی مناسب مجاز اتھارٹی کو سونپ دے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ پراسکیوشن کا انتظامی معاملہ ہے کہ ریکارڈ کیسے محفوظ کرنا ہے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ریکارڈ متعلقہ ایس ایچ او کو دیا جا سکتا ہے، رکن جے آئی نے موقف اپنایا کہ یہ حساس کیس ہے ایس ایچ او کو ریکارڈ دیا گیا تو یہ گم ہونے کا اندیشہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن