پنجاب پولیس میں متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے
لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے متعدد پولیس افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر طارق عزیز کو ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور، توقیر محمد نعیم ایڈیشنل ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ لاہور کو تبادلہ کر کے ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی لاہور، ایس پی اسپیشل برانچ ڈی جی خان طاہر مصطفی کو ایس پی اسپیشل برانچ ملتان، ایس پی اسپیشل برانچ ملتان جاوید احمد خان کو ایس پی اسپیشل برانچ ڈی جی خان، اکرام اللہ ملک ایس پی انچارج کنٹرول روم سی پی او لاہور کو ایڈیشنل ایس پی ٹریفک لاہور، محمد اصف صدیق ایڈیشنل ایس پی ٹریفک کو ایس پی انٹرنل اکاونٹبلٹی برانچ فیصل آباد،تقرری کے منتظر خرم نواز کو ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور، تقرری کے منتظر سردار موارہن خان کو ایس پی انویسٹی گیشن ون، تقرری کے منتظر محمد معاذ ظفر کو ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب ، ایس پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہور شازیہ سرور کو سی پی او آفس رپورٹ کرنے، ڈی ایس پی فاروق احمد خان کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ڈی جی خان ،ڈی ایس پی محمد اقبال کو ڈی ایس پی ٹیلی ملتان،ڈی ایس پی محمد اکمل کوڈی ایس پی سیکیورٹی سی پی او پنجاب ، ڈی ایس پی صفدر علی کو ڈی ایس پی لیگل سپیشل برانچ ،ڈی ایس پی احسان ظفر کوڈی ایس پی پندی بھٹیاں حافظ آباد ، ڈی ایس پی تاثیر احمدکو ڈی ایس پی ایلیٹ موبائلز ایلیٹ لاہور ، ڈی ایس پی ظفر شکیل کوڈی ایس پی پی ٹی ایس راولپنڈی ،ڈی ایس پی غضنفر حیات کوڈی ایس پی لیگل منڈی بہاؤالدین الدین ، جبکہ ڈی ایس پی عنائت اللہ کو ڈی ایس پی لیگل خوشاب تعینات کردیا گیا ہے۔