یہودی لابی عمران کی مشکلات پر پریشان ہے :اختر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈا رنے کہا ہے کہ جنیوا میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسرائیل کا پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر واویلا اوراسرائیل کی تڑپ سے واضح ہو رہا ہے کہ یہودی لابی اپنے کارندے عمران کی مشکلات پر کتنی پریشان ہے۔ ریاست پاکستان کو ناکام بنانے کا جو ٹاسک عمران خان کو دیا گیا تھا اس کی ناکامی پر اسرائیل یورپی یونین امریکہ کے دکھ دردکو بخوبی سمجھا جا سکتا۔ اختر ڈار نے کہا کہ اقوام عالم میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے والے و دہشت گردی کے علمبردار آج عمران خان کے حق میں بولیاں بو ل رہے ہیں جبکہ ماضی کی ڈاکٹر اسرار احمد اور حکیم سعید کی کہی ہوئی باتےں سچ ثابت ہو رہی ہےں کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے عمران خان کو لاﺅنچ کیا جائے گا۔ قوم کو نواز زرداری کی دشمنی میں اتنا آگے نہیں نکلنا چاہئے کہ وہ ایک وطن دشمنی لابی کے آلہ کار عمران خان کو عالم اسلام کا لیڈر قرار دیتے ہوئے اس کی پیروی کرےں۔ عمران خان کے عزائم کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے لہٰذا حکام بالا کو فل الفور متعلقہ مقدمات میں سزا سنا کر کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے ۔