• news

 بہترین کارکردگی کے حامل افسروں‘ اہلکاروں کیلئے تعریفی اسناد‘کیش انعامات 

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات افسران و اہلکاروں کو عزت افزائی کیلئے مدعو کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب نے افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔ انہوںنے کہا کہ شہدا اور ملازمین کے ہاو¿سنگ، ہیلتھ، تعلیم،سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا ہے، چالان اور لائسنسنگ کی مد میں روڈ سیفٹی اور ویلفیئر کے تحت پولیس شیئر پر غور جاری ہے۔ خدمت مراکز سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سپاہ کی ہیلتھ اینڈ ویلفیئر پر خرچ کر رہے ہیں، مجوزہ سروس سٹرکچر کے تحت ہر پولیس اہلکار اور افسر کو اگلے عہدے پر ترقی کی ممکنہ سال کا پتا چل جایا کرےگا۔ تمام اضلاع کے پولیس ویلفیئر سکولز میں پولیس ملازمین کے بچوں کیلئے سمر کیمپس بھی جاری ہیں، ترقی کسی کی ذاتی میراث نہیں، ہر ایک کا بنیادی حق ہے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کو سی مقابلے کے امتحانات کی تیاری کے بھی کلاسز اور آن لائن لیکچرز کروائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن