• news

پیپلز پارٹی لیبر ،زرعی ،تعلیمی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرے گی:مخدوم احمد محمود


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پار ٹی جنوبی پنجاب کے صدر،سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود، سےنئر نائب صدرجنو بی پنجاب خواجہ رضوان عالم، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین نے کہا ہے کہ آصف علی ذرداری نے گورنمنٹ ملازمین کی تنخواو¿ں میں اضافہ کر کے ملازمین کے دلوں میں جگہ بنا لی ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے صوبائی ملازمین کی تنخواو¿ں اور پنشن میں معمولی اضافہ کر کے ا±ن کی حقوق تلفی کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کے حقوق کو تسلیم کرنے اور وسعت دینے کے حوالے سے ہمیشہ جدوجہد میں اگلی سفوں میں رہی۔ شہید ذوالفقا علی بھٹو نے پاکستانی مزدورں کیلئے لیبر پالیسی کا اعلان کیا کسانوں کیلئے زرعی پالیسی کا اعلان کیا۔ طالب علموں کیلئے تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا۔ لیبر پالیسی اب ہماری حکومت آتے ہی لیبر پالیسی کواور زرعی پالیسی کو اور تعلیمی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرے گی۔ کنڑیکٹ پر یا مستقل ملازمین کیلئے قوانین کا دائرہ وسیع کرے گی اور اس کے ساتھ ان کے حقوق کیلئے نظر ثانی بھی کرے گی۔ ٹریڈ یونین پر پابندی لگانے پر تمام پابندیاں ختم کرے گی اور متعلقہ قوانین کو عالمی اداروں کے کنونشن کے مطابق ٹریڈ یونین ایکٹ کے مطابق لاگو کیا جائے گا۔لیبر کورٹس کا دائرہ اختیار غیر رسمی کنٹر یکٹ پر مبنی ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن