لاہور پولیس کے رواں سال انٹیلی جینس بیسڈ 3501 آپریشنز
لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے سال رواں ابتک انٹیلی جینس بیسڈ 3501 آپریشنز کئے ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ 89140 گھروں، 46877کرایہ داروں،380114 اشخاص،166ہوٹلز،60گیسٹ ہاوسز،97ہوسٹلز اور4441 دکانیں چیک کی گئیں۔ مختلف تھانوں میں منشیات کے13،ناجائز اسلحہ کے 24 اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر626مقدمات درج کئے گئے۔