• news

زرمبادلہ ذخائر میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ 


اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے، سٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں ، رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہونگی۔
سٹیٹ بینک

ای پیپر-دی نیشن