عمران پراکسی وار میں مصروف‘ چاہتے ہیں پاکستان غیر محفوظ رہے: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سال سوا سال سے چیئرمین پی ٹی آئی پراکسی وار کر رہے ہیں۔ یہ اپنے لوگوں سے اداروں کا ردعمل جانچنے کیلئے ٹویٹ کراتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان غیر مستحکم رہے۔ عدلیہ پی ٹی آئی چیئرمین کی پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جتنا ریلیف عدلیہ سے ملا‘ آج تک کسی کو نہیں ملا۔ انہوں نے صرف دفاعی اداروں کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ 9 مئی کو زیادہ تر دفاعی اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔ نگران وزیراعظم کون ہوگا ابھی اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ نگران حکومت 60 سے 90 روز میں انتخابات کرا دے گی۔ پاکستان نے افغانستان کی جنگ اپنی سرزمین پر لڑی ہے۔ افغان حکومت اپنی سرزمین کسی اور ملک میں دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔اسرائیل کا ایجنڈا چیئرمین پی ٹی آئی پورا کر رہا ہے۔ اسرائیل کو فکر ہے پاکستان میں ان کا ایجنڈا روکا جا رہا ہے۔ نیب قانون ختم ہونا چاہئے۔ ملکی استحکام کا تعلق سکیورٹی اداروں سے ہے۔
خواجہ آصف