• news

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ پولیس کو مطلوب نکلے 

گلگت (نوائے وقت رپورٹ) گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیراعلیٰ گلبر خان مردان پولیس کو مطلوب نکلے۔ گلبر خان کے خلاف 24 لاکھ روپے کے جعلی چیکس کی ایف آئی آر مردان کے تھانا پار ہوتی میں درج ہے۔ ایف آئی آر 9 فروری 2015ءکو درج کی گئی تھی۔ سینیٹر فیصل سلیم الرحمن نے گلبر خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا رکھی ہے۔ جبکہ مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 نومبر 2016ءکو گلبر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مطلوب 

ای پیپر-دی نیشن