سابق رکن پنجاب اسمبلی غلام اصغر علی لاہڑی لاہور سے گرفتار
سرگودھا(این این آئی)سرگودھا سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اسیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی غلام اصغر علی لاہڑی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا جن کو لاہور سے سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے اسیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی و امیدوار حلقہ پی پی 80غلام اصغر علی لاہڑی 9مئی کے واقعات کے بعد روپوش رہے جن کو گزشتہ روز لاہور سے قانون نافذ کرنے والے ادارہ نے گرفتار کر لیا۔جو 9مئی کے واقعات میں ملوث اور مطلوب بتلائے جا رہے ہیں جن کو لاہور سے سی آئی اے سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔
غلام اصغر علی گرفتار