زائرین کو اپنی گاڑیوں میں سندھ سے ایران جانے کی اجازت دینے پر اتفاق
کراچی (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایران کے قونصل جنرل حسن نورین کی ملاقات ہوئی جس میں اس سال سندھ سے زائرین کو بذریعہ بس اور اپنی گاڑیوں میں ایران جانےکی اجازت دینے پر اتفاق ہوا ۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ بسیں اور گاڑیاں کراچی سے چابہار براستہ سڑک جائیں گی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ایران کے قونصل جنرل سے ملاقات میں کہنا تھا سندھ تا ایران بذریعہ سڑک سفر کرنے سے دوطرفہ سیاحت میں اضافہ ہوگا۔ ملاقات میں صحت اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں مل کر کام کرنے اور تھیلیسیما، امراض قلب اور دیگر امراض کے سندھ میں ماہرین کا ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔
زائرین