• news

متحدہ پاکستان نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے رعنا انصار کا نام فائنل کر لیا 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے رعنا انصار کا نام فائنل کر لیا۔ ایم کیو ایم نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی جلد ہی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے اسمبلی سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اسمبلی اجلاس سے کئی روز سے غیرحاضر ہیں۔ ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی صدارت میں بہادرآباد مرکز پر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نام پر حتمی مشاورت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی لیڈر رعنا انصار کو اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کا پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔
سندھ اپوزیشن لیڈر

ای پیپر-دی نیشن