• news

فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل ، کیس کی سماعت 18 جولائی کو ہوگی 


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلین ٹرائل کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 18 جولائی کو ہو گی۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ نے عید سے پہلے کیس غیر معینہ مدت تک ملتوی کیا تھا۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ دوسری جانب پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ کیس کی سماعت21 جولائی کو ہو گی۔ سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں8 رکنی بنچ کرے گا۔
فوجی عدالتیں کیس 

ای پیپر-دی نیشن