• news

بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ، جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات تبدیل نہیں کرسکا: پاکستان 


اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرابلوچ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، گزشتہ 7 دہائیوں سے جبر بھی کشمیریوں کی خواہشات کو تبدیل نہیں کرسکا ، پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا، سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیئے، افغان حکام کو یقینی بناناچاہیئے کہ سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، افغانستان اپنے وعدے اور ذمہ داری پوری کرے، آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ 17 سے 19 جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگے جمعرات کے روزہفتہ وار نیوزبریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وفد نے 6جولائی کو پاکستان کا دورہ کیا ، انہوں نے کہا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ، اسلاموفوبیاکیخلاف پوری دنیا کے مسلمان اکٹھے ہیں سیکرٹری خارجہ آج آسیان ممالک کی کانفرنس میں موجود ہیں، سیکرٹری خارجہ آسیان ممالک فورم میں پاکستان کا مو¿قف بیان کریں گے ،پاکستانی قوم یوم شہداءکشمیرکا دن منارہی ہے ، آج کا دن 1931ءمیں ڈوگرا فوج نے کشمیری مسلمانوں پر فائرنگ کی تھی ، بھارت کی جانب سے تاحال کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم جاری ہے ، ، وفاقی وزیر تجارت نوید قمر آذربائیجان کے وفد سے ملاقات کریں گے ، پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں ہے پاکستانی وزیر و وزیر مملکت برائے خارجہ نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا، ہمارے ریکارڈ کے مطابق پاکستانی وزراءخارجہ اسرائیل نہیں گئے۔ 
دفتر خارجہ 

ای پیپر-دی نیشن