جولائی تا مئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.9فیصد کمی ہوئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا مئی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.87 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مئی میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.37 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔ مئی میں ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.88 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا مئی فوڈ 7.54 اور مشروبات کے شعبے کی پیداوار میں 4.13 فیصد کی کمی ہوئی۔ تمباکو 27.08 اور ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 18.58 فیصد گر گئی۔ لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 62.05 فیصد کی کمی ہوئی۔ پیداوار بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 6.92 فیصد کمی ہوئی۔ کیمیکلز 7.20 اور فرٹیلائزر شعبے کی پیداوار میں 9.24 فیصد کمی ہوئی۔ فارما سیوٹیکلز شعبے کی پیداوار میں 26.15 فیصد کمی ہوئی۔