25 سے زائد وارداتیں، گھروں کا صفایا، فیروز والا میں مزاحمت پر 3 افراد زخمی
qلاہور؍ فیروز والہ (نامہ نگار) لاہور میں لاکھوں روپے کے ڈاکے، کاریں، موٹر سائیکل چوری، فیروز والہ میں 2 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن میں شبیر کے گھر 5 لاکھ 66 ہزار ، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، سبزہ زار میں نوازش کی فیملی سے 3 لاکھ 24 ہزار، طلائی زیورات اور موبائل فون، سول لائن میں اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے یونس سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں بلال کی دودھ دہی کی دکان سے 50 ہزار روپے، سمن آباد خزیفہ سے 30ہزار اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں عادل سے 22ہزار اور موبائل فون، ساندہ جہانگیر سے 17 ہزار اور موبائل فون، گلشن راوی میں احتشام سے 16ہزار، چوہنگ میں شہریار سے 10ہزار اور لوٹ لیا۔ ہئیر میں مجید اعوان کے گھر سے 15لاکھ، طلائی زیورات اور الیکٹرانکس سامان چوری، چور ڈیفنس، کاہنہ اور گلبرگ سے 3 کاریں، لٹن روڈ سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی، شاہدرہ، سول لائن، ریس کورس، راوی روڈ، داتا دربار، سمن آباد اور شیراکوٹ سے 8 موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ رنجیت کے قریب دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، ضمیر خان شہری شدید زخمی زخمی ہو گیا۔