• news

مبینہ پولیس تشدد سے تنگ زیرحراست ملزم نے چھت سے کود کر خودکشی کر لی

لاہور (نامہ نگار) تھانہ راوی روڈ میں زیرحراست ملزم نے مبینہ طور پر پولیس تشدد سے تنگ آکر چھت سے نیچے کود کر خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ پولیس کے زیر حراست احمد نامی منشیات فروش نے گزشتہ روز پولیس کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر تھانے کی دوسری منزل سے  نیچے چھلانگ لگا دی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر منشیات فروش احمد کو حراست میں لیا گیا جس کے قبضہ سے 500 گرام آئس اور 500 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا۔ جہاں اس سے تفتیش جاری تھی۔ اس دوران ملزم اہلکاروں کو چکمہ دے کر چھت پر چلا گیا اور فرار ہونے کی کوشش میں چھت سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔ متوفی شاہدرہ برکت ٹائون کا رہائشی تھا۔

ای پیپر-دی نیشن