• news

ننکانہ: پسند کی شادی کی رنجش پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بھائی نے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر بیوہ بہن کو  قتل کر دیا۔ چینڈ پور کے رہائشی محمد بوٹا کی بہن مہوش بی بی بیوہ لیاقت علی نے 21جون  2023ء کو گھر سے بھاگ کر علی حسن سے پسند کی شادی کر لی جس پر محمد بوٹا نے تھانہ بڑا گھر میں علی حسن اس کی والدہ رخسانہ اور بہن کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بعد ازاں محمد بوٹا نے پنچائیت کے ذریعے اپنی بہن مہوش کو گھر واپس لے آیا تھا کہ گذشتہ رات مہوش اپنے دو کمسن بچوںلاریب اور نعمان کے ساتھ گھر کے کمرے میں سوئی ہوئی تھی کہ اچانک محمد بوٹا ڈوگر اس کے کمرے میں داخل ہو گیا اور بہن بھائی میں تکرار شروع ہوگئی، جس پر ملزم محمد بوٹا نے گلہ دبا کر اپنی بہن مہوش کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ای پیپر-دی نیشن