• news

نیب ملتان نے محکمہ خوراک‘ پبلک ورکس کے افسروں سے خوردبرد کے 74 لاکھ پنجاب حکومت کے حوالے کر دیئے

اسلام آباد (نامہ نگار) ملتان قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ خوراک اور پبلک ورکس ڈیپارنمنٹ کے افسران سے خوردبرد کی وصول ہونے والی رقم 74 لاکھ روپے پنجاب حکومت کے حوالے کر دی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب انجینئر مسعود عالم کی زیر صدارت ریجنل آفس میں مختلف کیسزمیں نیب کی جانب سے ریکور کی گئی رقم متعلقہ اداروں کو واپس کرنے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (سائوتھ پنجاب)، سید علی حیدر نقوی ریجنل بزنس منیجر حبیب بنک لمیٹڈ ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان اور انجینئر شاہد حسین اہمدانی ایکسین پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ضلع مظفرگڑھ نے شرکت کی۔ اس سلسلہ میں تحقیقات بر خلاف آفیسرز و آفیشلز محکمہ خوارک پنجاب و یگر سے ریکور کی گئی رقم مبلغ 3,549, 37 روپے کے تین پے آڈرز بنام چیف سیکرٹری پنجاب جو کہ ڈائریکٹرجنرل نیب ملتان نے کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ایڈیشنل چیف سیکرٹری (سائوتھ پنجاب) کے حوالے کیے جبکہ سابق برانچ منیجر حبیب بنک لمیٹڈ ملک محمد بلال اور انکوائری بر خلاف ایکسین، ایس ڈی او، سب انجینئر نوید شاہ ، ارشد بھٹہ کنٹریکٹرز و دیگر کے سے ریکور کی گئی رقم ڈائریکٹر نیب ملتان چوہدری نیاز حسن نے دو پے آڈرز بنام حبیب بنک لمیٹڈ ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان رقم مبلغ 2,989,100 روپے جبکہ دوسرا پے آڈر رقم مبلغ 871,990 روپے بنام ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ سیریکور کیے گئے۔ جوکہ بالترتیب ایکسین پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ضلع مظفرگڑھ انجینئر شاہد حسین اہمدانی اور سید علی حیدر نقوی ریجنل بزنس منیجر کے حوالے کیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن