آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ،شرجیل میمن پر 19جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی
کراچی (این این آئی)کراچی احتساب عدالت نے وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 19جولائی کی تاریخ مقرر کردی ۔عدالت نے ملزم کامران گل کی بریت کی درخواست بھی مسترد کردی ۔