• news

سعودی عرب اور آسیان ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کا معاہدہ

ریاض(این این آئی)سعودی عرب نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان)کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان وزرا خارجہ کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر دست خط کیے ہیں۔ اس معاہدے پر دست خط بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول ،بات چیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا مظہر ہیں۔شہزادہ فیصل نے آسیان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے ان سے باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہر فریق کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن