• news

شیخوپورہ:پولےس کی ملی بھگت‘ منشیات فروشی میں تشویشناک حد تک اضافہ 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں منشیات فروشی میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، جگہ جگہ دھڑلے سے منشیات کی فروخت جاری ہے بعض پولیس ملازمین اس مکروہ دھندہ کی سرپرستی کر رہے ہیں اور منشیات فروشوں سے بھتہ وصول کر کے اپنی جیبیں بھرنے سمیت افسروں کو بھی حصہ پہنچا رہے ہیں، شہریوں کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ زور پکڑ چکا ہے خصوصاً بستی بلوچاں، گھنگ روڈ، خالد روڈ، طارق روڈ، بھکھی روڈ، رحمان پورہ، تصویر محل روڈ اور ارائیانوالہ سمیت دیگر بعض علاقوں میں منشیات فروش دھڑلے سے کھلے عام منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کررہے ہیں اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے ، ذرائع کے مطابق خالد روڈ کے منشیات فروش موٹا گینگ بھی دوبارہ سرگرم ہوگیا ہے، شہریوں نے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن