آر پی او شیخوپورہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اجلاس
قصور(نمائندہ نوائے وقت)آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز کی زیر صدارت محرم الحرام کے پر امن انعقاد کیلئے اجلاس اتحاد بین المسلمین کا انعقاد۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں منعقدہ اجلاس میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو اور سرکل افسران کی شرکت۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی، منتظمین مجالس و جلوس، لائسنس ہولڈرز اور مختلف مکاتب فکر کے علما کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران قیام امن اور سکیورٹی انتظامات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آر پی او شیخوپورہ نے کہا کہ منتظمین مجالس و جلوس کی سکیورٹی، تجاوزات، لائٹس کی تنصیبات، پارکنگ اور سیوریج سمیت دیگر دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ عزاداری کے جلوسوں کی سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ منتظمین کے تعاون سے شرکا کی چیکنگ کا عمل موثر بنایا جائے گا۔ علاوہ ازےں آر پی او شیخوپورہ ریجن بابر سرفراز الپا نے دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔