• news

سویڈن کی منصوعات کا بائیکاٹ  کیا جائے: اعجاز گردور 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز گردور نے کہا ہے کہ سویڈن حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع اورسویڈن کی منصوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،سوئیڈن حکومت کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دینا ناقابل برداشت عمل ہے مقدسات کی توہین کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ، انہوںنے عالمی برداری اوراقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔

ای پیپر-دی نیشن