شعبہ تعلیم وصحت کی بہتری کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے: سلمان ورک
شرقپورشریف (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے نامزد امیدوارپی پی 139 کے امیدوار سلمان ورک نے کہا کہ ماضی میں حلقہ انتخاب کی طرف سنجیدگی سے توجہ دی جاتی تو آج حلقہ کی عوام محرومیوں اور پسماندگی کا شکار نہ ہوتی لیکن افسوس کہ آج بھی پی پی 139 کی سڑکیں، گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، سیوریج نظام کی خرابی کی وجہ سے مکین پریشانی میں مبتلا ہیں بےروزگار نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں تعلیم وصحت کے شعبہ کی بہتری کے لیے آ ٹے میں نمک کے برابر بھی کام نہیں ہوئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مڑھ بھنگواں میں کارنر میٹنگ میں خطاب کے دوران کیا جس میں انہوں نے اہلیان علاقہ کو مسائل جلد حل کرانے کی بھرپور کوشش کی مکمل یقین دھانی کرائی اور اس موقع پر مزکورہ علاقوں کے مکینوں نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔