• news

نوشہرہ ورکاں :میونسپل کمیٹی کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ،دکانداروںکوجرمانے


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) میونسپل کمیٹی کے عملے نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا،دوران کارروائی متعدد دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئے، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نوید حیدر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی عملہ نے تجاوزات روکنے کیلئے سڑکوں پر نشانات لگا ئے تھے اور 24 گھنٹے کی مہلت دی تھی کہ کوئی دکاندار اس لائن سے تجاوز نہ کرے ،اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنرنے خود بھی بازار کا وزٹ کیا تھا، ڈیڈلائن گزرنے پر ریگولیشن ونگ کی ٹیم نے انکروچمنٹ انسپکٹر عمران نذیر کی قیادت میں بازار کا وزٹ کیا اور تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو جرمانے کیے، اس حوالہ سے اسسٹنٹ کمشنرمحمد نوید حیدر کا کہناتھا کہ تجاوزات سے شہریوں کا پیدل چلنا دشوار ہوجاتاہے، ابتدائی طور پر دکانداروں کو کم جرمانہ کیا گیا ہے، آئندہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے مطابق بھاری جرمانے کئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن