گوجرانوالہ :فوڈ سےفٹی ٹےموں کی کارروائی، متعدد پوائنٹس کو بھاری جرمانے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )فوڈ سےفٹی ٹےموں نے چھاپہ مار کاروائےوں کے دوران برآمد ہونےوالے اےک ہزارسے زائد گٹکا ساشے اور استعمال شدہ آئل تلف کر دےا ،فوڈپوائنٹس کو جرمانے اور اصلاحی نوٹسز جاری کر دئےے گئے ،تفصےلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈسےفٹی ٹےموں نے سےد نگری بازار ، المارےاں والا بازار اور کامونکی سمےت دےگر مارکےٹوں مےں چھاپہ مار کارروائےاں کےں ،جہاں سے انہوں نے اےک ہزارسے زائد گٹکا ساشے اور استعمال شدہ آئل بر آمد کرنے کے بعد انہےں تلف کر دےا،ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ جہانگےر انور کا کہنا ہے کہ فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور معمولی نقائص پر مزےد بہتری کےلئے 11فوڈپوائنٹس کو نوٹس جاری کئے گئے ہےں، ان کا مزےد کہنا تھا کہ استعمال شدہ آئل اور گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کےنسر کا سبب بنتا ہے ،خوراک کا کاروبار کرنےوالوں کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانےن پر عمل انتہائی لازم ہے، انہوں نے شہرےوں سے اپےل کی ہے کہ شکاےات اور تجاوےز کےلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فےس بک پےج ےا ہےلپ لائن 1223پر رابطہ کرےں ۔