• news

سینئر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن ‘ متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد کا سرکاری ملازمین کے دھرنے میں شامل ہونے کا شےڈول جاری


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)سینئر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے طالب حسین باجوہ اورچیئرمین متحدہ محاذ اساتذہ ضلع حافظ آباد ریاض احمد تارڑ نے سرکاری ملازمین کے دھرنے میں شامل ہونے کا شےڈول جاری کردےا، آج تمام ایس ایس ٹی ٹیچرز حافظ آباد دھرنے میں شامل ہونگے، ہفتہ اور اتوار 15 اور 16 جولائی کو ہیڈ ماسٹر اورسینئر ماسٹرز کا قافلہ صدر اگیگا محمد نقیب کی زیر صدارت لاہور دھرنے میں شامل ہوگا، اگیگا ایک مضبوط تر مضبوط کی شکل اختیار کر گیا ہے،آئندہ کا لائحہ عمل ساتھ ساتھ تشکیل دیا جاتا رہے گا،ہراول دستہ کے طور پر اساتذہ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن