اوپن ممبرشپ،سپورٹس ایرینا کا قیام سوسائٹی کے عام طبقہ کیلئے ہے: شیخ عامر
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سیکرٹری جنرل گوجرانوالہ جمخانہ شیخ عامر رحمان نے کہا ہے کہ لیاقت پارک میں سپورٹس ایرینا کا قیام سوسائٹی کے عام طبقہ کے نوجوانوں کے لیے ہے، اس منصوبے کو الیٹ کلاس سے جوڑنا یا پھر لیاقت پارک پر قبضہ کرنے کی کوشش قرار دینا بیمار ذہن کی عکاسی اور بچوں کو کھیل کے میدان سے دور کرنے کی سازش ہے، ان کا کہناتھاکہ سوسائٹی کا کوئی بھی شخص اس کی ممبرشپ لینے کا اہل ہے،ایسے عناصر کو اپنی لیڈری چمکانے سے پہلے حقیقت جاننے کے لیے میرے سے راابطہ کرنا چاہیے،گوجرانوالہ جمخانہ اور پی ایچ اے ایک جوائنٹ ونچر کے تحت لیاقت پارک کی دستیاب جگہ پر شہر کے ان نوجوانوں کے لیے جن کا تعلق گلی محلوں اور خصوصاً متوسط طبقہ سے ہے ان کے مستقبل کو محفوظ اور روشن بنانے کے نظریہ کے تحت سپورٹس ایرینا میں انہیں کرکٹ اور فٹبال کھیلنے کی سہولت اور کوچنگ سٹاف مہیا کریں گی اور یہ سب فری آف کاسٹ اور فری فار آل ہو گا۔