• news

میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے : جاوےد لطےف

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کرینگے، ان کی بے گناہی کی سیاسی مخالفین بھی گواہی دے رہے ہیں قوم کے واحد لیڈر میاں نواز شریف ہیں جن پر پوری قوم کو بھرپور اعتماد ہے نوازشریف کے ساتھ زیادتی ہوئی انہیں انصاف ملنا چاہئے ان پر بنائے گئے سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات کا خاتمہ کیا جائے، نواز لیگ نے ہمیشہ ریاست کے استحکام کیلئے کردار ادا کیاموجودہ حکومت نے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروان منزل کربلا ٹورز اینڈ ٹریولز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پرچیف ایگزیکٹوز سید سجاد حسین بلو شاہ، محمد عارف ملہی،سجاد حسین بگے شاہ، سید رضا حسین بابر رضوی، میاں رفاقت علی، ملک پرویز اقبال، میاں منور اقبال، ملک اشتیاق احمد ڈوگر، رائے قیصر عباس کھرل، حماد سعید خان ترین، ظہیر احمد چوہدری ، سید اقتدار حسین شاہ، حاجی یعقوب بگا شیخ، میاں وقار مشتاق، سید واجد بخاری، رانا خضر حیات، میاں یوسف اسلم و دیگر موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن