گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کی نئی ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح
سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)گورنمنٹ علامہ اقبال ماڈل ہائی سکول کی نئی ڈیجیٹل لائبریری مکمل ہوگئی،جس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا،اس ضمن میں تقریب حسین شاہ ہال میںہوئی،جسکی صدارت پرنسل حاجی ملک محمد افضل نے کی،جس کے مہمانان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ننکانہ احسن فرید ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹرملک مختار احمد ، نیٹ کور کمپنی سعودی عریبیہ کے سی ای اوملک سجاد حسین،علی ویلفیئر ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو کرنل(ر)امانت علی،ملک اتحاد فیڈریشن پاکستان کے چیئرمین ملک محمد راشد تھے،تقریب میں پروفیسر سعید اختر،گلباز احمد خاں،کلیم اللہ بھٹی،میاں طاہر شہزاد ، میاں طارق جمیل، عبدالرحمن طاہر، نعمان رندھاوا،ڈاکٹر ارشد مصطفائی ،چوہدری محبوب احمد، حافظ محمد عمر فاروق، عرفان شوکت ورک، حاجی قیصر محمود، ملک امتیاز احمد، محکمہ تعلیم کے آفیسر ،اساتذہ اور معززین حلقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔