سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے :محمد احمد ‘ سعید احمد سندھو
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران سٹیڈیم شاپنگ سنٹر کے جنرل سیکرٹری محمد احمداور سعید احمد سندھو نے کہا کہ قرآن پاک قیامت تک پڑھی جانیوالی عظیم الشان کتاب ہے قرآن پاک دوجہا نوں کی کامیابی کی ضامن ہے آخرت میں قرآن پاک سے بڑھ کر کوئی سفارش کرنےوالے نہیں ہوگا امت مسلمہ قرآن پاک وسنت رسول اللہ علیہ و سلم کی رسی کو مضبوطی سے تھام لے، انہوں نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا رونما ہونےوالا واقعہ ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔