• news

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچیں گے: شاہین آفریدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)۔فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا  ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوش ہوں کیونکہ میری واپسی اسی ملک میں ہورہی ہے جہاں میں انجرڈ ہوا تھا۔ انجریزکسی بھی کھلاڑی کی زندگی کا حصہ   ہے۔  ہمیشہ ریڈبال کرکٹ سے لطف اندوز ہوا ہوں اور اب میں ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سووکٹوں سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر ہوں جو یقیناً میرے لیے بہت اہم بات ہے۔میں پہلے بائولر ہوں لیکن جب بھی مجھے اپنے ملک کیلئے بیٹنگ میں کچھ کردکھانے کا موقع ملے گا میں ایسا ہی کروں گا۔ وائٹ بال کھیلنے کے بعد ریڈبال سے ہم آہنگ ہونے میں وقت لگا تاہم کراچی میں کیمپ سے مجھے بہت فائدہ ہوا۔ ٹیسٹ کرکٹ صبروتحمل کا تقاضا کرتی ہے جس میں آپ کو اپنے ساتھی بائرلرز کیساتھ پارٹنرشپس پر کام کرنا ہوتا ہے۔ کسی بھی فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی اعزاز کی بات ہے۔ امید ہے  اس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ابتدا اچھے طریقے سے کرینگے اور  فائنل تک پہنچیں گے۔ میرے لیے کرکٹ سے دور رہنا بہت مشکل تھا لیکن وقت نے  اس عرصے میں سکھایا بھی ہے جس سے آئندہ پرفارم کرنے میں مدد ملے گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 16 جولائی  سے سری لنکا کے گال سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا جس کی قیادت دیموتھ کرونا رتنے کریں گے۔ ٹیم میں نشان مدوشکا، کشال مینڈس، اینجلو میتھیوز، دنیش چندیمل، دھننجیا ڈی سلوا اور پتھم نشانکا ‘ سمر اوکرما، کمندو مینڈس، رمیش مینڈس ‘پربتھ جے سوریا، پراوین جیا وکرما، کسن رجیتھا، مدوشنکا، وشوا فرنینڈو اور لکشیتا مانا سنگھے بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن