پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی سال 24-2023 ء کی پہلی سہ ماہی کے بجٹ کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق باقاعدہ بورڈ الیکشنز نہ ہونے پر سال کے بجٹ کی منظوری نہیں دی گئی بلکہ معاملات چلانے کیلئے سہ ماہی بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ڈپارٹمنٹس کو 3 ماہ کے بجٹ کے حساب سے منصوبہ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔