پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی آئینی حیثیت ختم
لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا کونسل کی جانب سے توسیع کا با ضابطہ اعلان نہ ہونے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی آئینی حیثیت ختم ہوگئی۔ فیفا کی جانب سے پاکستان میں فٹبال کے معاملات دیکھنے کیلئے قائم کی نارملائزیشن کمیٹی نے اپنی مدت 30 جون کو مکمل کر لی تھی، تاہم فیفا کونسل نے مدت ختم ہونے سے قبل اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کی مدت بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے تو سیع کا فیصلہ کیا لیکن اس ضمن میں باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔ این سی فیصلے کا اعلان کرنے کی مجاز نہیں جبکہ اگلے چند روز میں فیفا کی جانب سے باضابطہ اعلان متوقع ہے۔