ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ‘قومی ٹیم کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ مکمل
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں مکمل ہوا‘دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا۔ اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین‘ پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان‘ ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی‘ اولمپیئن رحیم خان‘اولمپیئن شکیل عباسی اور انٹرنیشنل لئیق لاشاری‘ ٹیم منیجر کرنل ر عمر صابر‘ کوچز اولمپیئن ریحان بٹ‘اولمپیئن محمد ثقلین‘ اولمپیئن حسیم خان‘ اولمپیئن دلاور حسین و دیگر ٹیم مینجمنٹ موجود تھی۔ دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد منتخب ٹیم کا اعلان کیا جائیگا۔