• news

قومی ویمنز فٹبال ٹیم کو دورہ سنگا پور کیلئے این او سی مل گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے ویمن فٹبال ٹیم کو سنگاپور جانے کا این او سی کردیا۔وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کو سنگاپور جانے کا این او سی 13 سے 18 جولائی تک جاری کیا گیا، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم دستیاب فلائٹ سے سنگاپور روانہ ہوگی۔یاد رہے کہ این او سی تاخیر سے ملنے کہ وجہ سے شیڈول ائیر ٹکٹس پی ایف ایف کی جانب سے کینسل کروادی گئیں تھیں، فٹبال فیڈریشن نے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کے ٹکٹس بک کرائے تھے۔پاکستان ویمنز ٹیم نے سنگاپورکیخلاف دو فرینڈلی میچز کھیلنے سنگاپور جانا ہے، دونوں میچز 15 اور 18 جولائی کو شیڈول ہیں، اس موقع پر شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی شکر گزار ہوں جنہوں نے تھوڑے وقت میں مسئلہ حل کروایا۔ 

ای پیپر-دی نیشن