• news

سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 4 ارب 52 کروڑ ڈالر ہو گئے


کراچی (این این آئی)اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 6 کروڑ 10 ڈالر بڑھ کر 4 ارب 52 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اعداد وشمار میں رواں ہفتے کے اوائل میں مرکزی بنک کو ملنے والے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر شامل نہیں ہے جو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دو ممالک سے موصول ہوئے تھے، بتایاگیا کہ اس کو شامل کرنے کے بعد اسٹیٹ بنک کے ذخائر 8 ارب 70 کروڑ ڈالر ہو جائیں گے، زرمبادلہ کے ذخائر کی یہ سطح گزشتہ برس اکتوبر میں دیکھی گئی تھی۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روں ہفتے مرکزی بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر، متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، یہ رقم اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 جولائی 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں نظر آئیں گے۔بتایا کہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9 ارب 84 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں، جس میں کمرشل بنکوں کے پاس موجود 5 ارب 31 کروڑ ڈالر بھی شامل ہیں، اس میں بھی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بنک ذخائر

ای پیپر-دی نیشن