پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کیلئے مہنگی بولیاں موصول
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کو ایل این جی کی خریداری کے لیے مہنگی بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے مطابق پاکستان نے 3 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں، بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی تھی، گزشتہ روز بولیاں اوپن کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے پی ایل ایل کو 3 سے 4 جنوری 2024 کی سپلائی کے لیے 23.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی۔ذرائع کے مطابق بولیاں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے گا۔
ایل این جی