ہڈیارہ میں منشیات لے جانے والا ڈرون پکڑا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کے نواحی علاقے ہڈیارہ میں منشیات لے جانے والا ڈرون کھیتوں میں گر گیا۔ پولیس کے مطابق پولیس اور انٹی نارکوٹکس نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا ہے۔ کھیتوں میں گرنے والے ڈرون سے منشیات کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ایک ہفتہ قبل منشیات لے جاتے ہوئے ایک ڈرون کاہنہ کے علاقے میں بھی گرا تھا۔
ڈرون