یوٹیلٹی سٹورز پر گھی 45، کوکنگ آئل 10 روپے لٹر تک کم
لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر مخلتف برانڈ کے گھی کی فی کلو قیمت میں 45 روپے اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمتوں میں 10روپے تک کمی کر دی گئی ہے جس سے مختلف برانڈز کے گھی کے دام 540 روپے سے سستا کرکے 495 روپے فی کلو جبکہ مختلف کمپنیوں کے خوردنی تیل کے دام 596 روپے سے کم کرکے 586 روپے لٹر ہو گئے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر قابل عمل ہو گا۔ دوسری طرف چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہے کہ سیکرٹری خوراک پنجاب کی جانب سے دو سو من سے زائد گندم کی سٹوریج پر پابندی کے باعث اوپن مارکیٹ میں چالیس کلو گرام گندم کے نرخ سینتالیس سو پچیس روپے ہوگئے ہیں۔ بیس کلو آٹے کا تھیلا اٹھائیس سو روپے میں فروخت ہونے لگا ہے۔ صورتحال برقرار رہی تو گندم کی قلت اور آٹا مزید مہنگا ہونے کا اندیشہ ہے۔
گھی، آٹا