فرانس کے قومی دن کے موقع پر سفارتخانے میںپروقارتقریب
اسلام آباد (فر حان علی سے)اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے میں فرانس کے قومی دن کے موقع پر پروقارتقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے میں قومی دن کے حوالے سے منعقدہ ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود تھے قومی دن کی تقریب نوائے وقت گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر رمیزہ مجید نظامی، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی، کاروباری اور سفارتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے فرانسیسی عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوئے کہا کہ یہ دن فرانسیسی عوام کی انقلابی جدوجہد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کے نتیجے میں آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔ پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نیکولس گیلے نے کہا کہ فرانس پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
پروقارتقریب