سویڈن پولیس نے بائبل کو جلانے کی اجازت دے دی
سٹاک ہوم (نیٹ نیوز) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد پولیس نے اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل کو جلانے کی اجازت دیدی۔ سویڈش پولیس نے گزشتہ روز ہونے والے احتجاجی مظاہرے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت اسرائیلی سفارت خانے کے باہر بائبل جو تورات اور عیسائیوں کی نیو ٹیسٹیمنٹ پر مشتمل ہے، کو نذر آتش کیا جاسکے گا۔ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزیوگ اور یہودی تنظیموں نے سویڈن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا اس اقدام پر شدید احتجاج کیا جائے گا، یہ کسی طور قابل قبول ۔ہیں، پولیس نے بائبل کو جلانے کی اجازت حاصل کرنے کے درخواست گزار 30 سالہ شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔ بائبل کو جلانے کا اعلان کرنے والے منتظمین نے پولیس کو دی درخواست میں کہا بائبل کے لیے اجازت دی جائے، یہ آزادی اظہار کی حمایت میں ہوگا۔
بائبل