گورنر سندھ نے اپنی 9 ماہ کی تنخواہ کا چیک بنا کر فلاحی ادارے کو دیدیا
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی 9 ماہ کی تنخواہ کا چیک بنا کر فلاحی ادارے کو غریبوں کی مدد کی مد میں دیدیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب حلف اٹھایا تھا تب کہا تھا کہ سرکار سے تنخواہ یا کسی اور کام کے لیے کوئی پیسہ نہیں لونگا۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئی ٹی کورس کیلئے ٹیسٹ کا آغاز 16جولائی سے ہوگا، آئی ٹی کورس کے انٹری ٹیسٹ کیلئے 5 لاکھ شہریوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار لیے جائیں گے، جب تک تمام 5 لاکھ بچوں کے ٹیسٹ مکمل نہیں ہوجاتے کورس کا آغاز نہیں ہوگا۔گورنر سندھ نے بتایا کہ رجسٹریشن نمبر 1 سے 7500 والوں کا ٹیسٹ اتوار کو ہوگا، ٹیسٹ کے لیے آنے والے نوجوانوں کا خود استقبال کروں گا۔انہوں نے کہا کہ رجسٹریشن کرانے والے افراد کو ای میل کے ذریعے رول نمبر ،ٹیسٹ کا دن ،تاریخ اور وقت کا بتایا جائے گا۔
گورنر سندھ