• news

راولپنڈی : قرضہ دینے والی ایپس کیخلاف کریک ڈاون ،9 ملزم گرفتار،19 کیخلاف مقدمہ 


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے مختلف کارروائیاں کرکے آن لائن قرض ایپس کے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ چھاپہ مار کارروائیاں ہمراہ فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئیں۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفتیش شروع ہو گئی۔ چھاپے کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ انسپکٹر بدر شہزاد نے کہا پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا گیا۔ ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔ آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔ ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور ان کے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100سے 150کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔ مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے۔ ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ڈی زیرو، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن بنے ہوئے تھے۔ مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔ بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔ چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس، سمز برآمد کر لی گئیں۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
9گرفتار

ای پیپر-دی نیشن